قرآن کریم آسمانی کتابوں میں سے آخری کتاب ہے ۔۔۔جو نبی پاک خاتم الانبیاء ﷺ پر تیئیس سال میں مختلف اوقات اور مقامات پر نازل ہوئی ۔۔۔انسانیت کی صلاح وفلاح کے لیے کافی اور شافی ہے۔۔۔اللہ پاک نے اسکی حفاظت کاخودذمہ لیا ہے۔۔۔
اسکی حفاظت کا ایک عظیم الشان مظہر حفاظ کی صورت میں ہے ۔۔۔امت کے افراد نے قرآن کریم کو حفظ کیا اور یوں سینہ بسینہ آج پندرھویں صدی تک محفوظ رہا ہے اور انشاءاللہ رہتی دنیا تک رہ کر بالٓاخر اپنےوطن اصلی کو اٹھا لیا جاۓ گا۔۔۔ ایسا عظیم الشان کلام ہے پڑھنے اور سننے والے دونوں مسرور ہوتے ہیں ۔۔۔
حفظ کرنے والےحافظ کوبھی دنیا وآخرت میں معزز بنادیتا ہے ۔۔۔آجکل ماہ رمضان کی بہاریں چارسو ہیں ۔۔۔ مساجد میں پابندی کی وجہ سے گھر گھر قرآن کریم کا تراویح میں ختم کیا جارہا ہے۔۔۔احادیث میں آتا ہے حافظ قرآن جسم کو قبر کی مٹی نہیں کھاتی ۔۔۔روز حشر صاحب قرآن کے والدین کو سونا تاج پہنایا جاۓ گا اورحافظ قرآن کی سفارش پر جہنم میں جانےوالے دس لوگوں کو جنت میں داخل کیا جاۓ گا ۔۔۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنکو حفظ قرآن کی سعادت نصیب ہوئی اور بختوں والے ہیں وہ ماں باپ جنکی اولاد حافظ ہوئی ۔۔۔
ایں سعادت بزور بازو نیست
تانہ بخشد خداۓ بخشندہ۔۔
No comments:
Post a Comment